پشاور، سروس سٹرکچر کے ذریعے سکیل 15 دیا جائے،لیڈی ہیلتھ ورکرز

پیر 28 اپریل 2025 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پشاور میں میڈیا سے خطاب کرتےہوئے واضح کیا کہ حکومت نے 2012 میں ہمیں جو 5 سکیل دیا اب تک اس پر ہی خدمات انجام دے رہی ہیں، سروس سٹرکچر کے ذریعے سینیارٹی پر سکیل 15 دیا جائے۔لیڈی ہیلتھ ورکر اختربی بی نےکہا کہ ایک طرف عسکریت پسندی کا سامنا ہے ، دوسری طرف حکومت معاشی قتل کر رہی ہے، تمام ایل ایچ ڈبلیو ایس کی اپگریڈیشن کی جائے، جبکہ مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہ ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر کے ذریعے سینیارٹی پر سکیل 15 دینے سمیت تمام ایل ایچ ڈبلیو ایس کی اپ گریڈیشن کی جائے، اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں 2 بار قرار دادیں منظور ہو چکی ہیں، لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

رہنما ایل ایچ وی نے بتایا کہ ہماری تنخواہیں ہمیشہ 5سے 6 ماہ بعد ملتی ہیں، اس نظام کا ٹھیک کیا جانا لازمی ہے، کیونکہ تنخواہوں کا سسٹم ماہوار بنیادوں پر ہونا چاہئے، حکومت نے مطالبات منظور نا کیے تو 6 مئی سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرینگے۔

یاد رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے 2012 میں ہمیں جو 5 سکیل دیا اب تک اس پر ہی خدمات انجام دے رہی ہیں، سروس سٹرکچر کے ذریعے سینیارٹی پر سکیل 15 دیا جائے۔