Live Updates

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ،نہ پاکستان آبی جارحیت پر آنکھیں بند کریگا،ریلی سے شریف ملاخیل اوردیگر کا خطاب

پیر 28 اپریل 2025 19:35

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) پاکستان زندہ باد ریلی رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی ہدا یت پر بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ممتاز قبائلی رہنماء ملک عبدالرحیم اتمانخیل نے کی۔ ریلی عبدالرحیم خان کلب سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس سے شریف ملا خیل اور ملک عبدالرحیم اتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں اور نہ پاکستان آبی جارحیت پر آنکھیں بند کرے گا مودی کو چاہئے کہ وہ اپنے عوام کو امن، صحت، روزگار فراہم کرے جہاں پر نصف سے زائد ابادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے انڈیا کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے جنگ چھیڑ دی تو اس بار 65 سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے کہاکہ ہم انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہیں۔ یہ ایک عالمی معاہدہ کا ہے۔ جس کا باقاعدہ طور پر ورلڈ بینک اور دیگر عالمی تنظیمیں ثالثین ہیں۔

ریلی کے شرکا نے پاک فوج زندہ اور انڈیا مردہ آباد اور سندھ طاس معاہدہ منسوخی نامنظور کے نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکا نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر انڈیا کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔کہا کہ ہم اپنے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کو مسترد کرتے ہیں۔ اور عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہیں۔ یہ ایک عالمی معاہدہ کا ہے۔ جس کا باقاعدہ طور پر ورلڈ بینک اور دیگر عالمی تنظیمیں ثالثین ہیں۔اور ہم حاجی محمد خان طوراٴْتمانخیل کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات