وفاقی محتسب30 اپر یل کو ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر یں گے

پیر 28 اپریل 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی30 اپریل کو ڈیرہ غا زی خان میں وفاقی محتسب سیکرٹر یٹ کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر یں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وہ اس موقع پر بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام، پا سپورٹ آ فس، پا کستان پوسٹ، قو می بچت، پو سٹل لا ئف انشورنس، سٹیٹ لا ئف انشورنس اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سر برا ہان کے ساتھ ایک اجلا س کی صدارت کے علا وہ میڈ یا کے نما ئندوں سے بھی خطاب کر یں گے۔