Live Updates

پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

پیر 28 اپریل 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی کھیپ چین کو برآمد کرکے نئی تجارتی راہ کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں نئی راہیں میسر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور زرعی معیشت کو نئی توانائی ملے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستانی کمپنی ’’ای ایل سی بایو ٹیکنالوجی‘‘نے چین کی دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ برآمدی معاہدے بھی طے کرلیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔رانا تنویر نے اونٹنی کے دودھ کی برآمد کو زرعی معیشت کے استحکام کی ایک نئی مثال قرار دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات