چیف ایگزیکٹو آئیسکو منگل کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے

پیر 28 اپریل 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان (کل )منگل کوصبح 9 بجے سے دن 11بجے تک اسلام آباد راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کینٹ ، اٹک ، جہلم ،چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور ان کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 9253105۔051 پر دیئے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔