&ڈی ایس ریلوے میاں طارق لطیف کی قیادت میں ڈویژنل آپریشن ٹیم نے قبضہ مافیا کے خلاف کمر کس لی

ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن کا قبضہ مافیا کے خلاف محمود بوٹی بند کے علاقے میں ایک اور بڑا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن

پیر 28 اپریل 2025 20:25

mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) ڈویژنل سپرنڈنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف کی قیادت میں ڈویژنل آپریشن ٹیم نے قبضہ مافیا کے خلاف کمر کس لی ہے جس کے نتیجے میں قبضہ مافیا کے خلاف محمود بوٹی بند کے علاقے میں ایک اور بڑا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔ قبضہ مافیا کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ڈی ایس ریلوے لاہور میاں طارق لطیف کے احکامات کے مطابق ڈویژنل آپریشن ٹیم نے ریلوے پولیس کی مدد سے کامیاب آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 12 گودام، 2 ویٹ برج جبکہ 7 شاپس کو سیل کر دیا گیا۔ سیل کی گئی پراپرٹیز 5 کنال 12 مرلہ زمین پر مشتمل ہے جس کی مالیت 283 ملین بنتی ہے۔ کامیاب آپریشن کے موقع پر ڈی ایس ریلوے میاں طارق لطیف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق ریلوے زمین کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے زمین ریلوے کا قیمتی اثاثہ ہے تاہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

ڈویژنل آپریشن ٹیم میں ڈویڑنل ایگزیکٹو انجینیئر حاجی محمد، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر گوہرحفیظ، انسپیکٹر آف ورکس یاسر عرفات، جی آئی ایس معیز، ایس ایچ او رمضان حیدر، چوکی انچارج ملک عرفان کے علاوہ اے ڈبلیو آئی شاہدرہ احسن رضا شامل تھے۔