ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان

پیر 28 اپریل 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51ارب 49کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47ارب 12کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا (آج)منگل کو سماعت کرے گا، درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں 8ارب 40کروڑ 90لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ماہ مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22روپے فی یونٹ تھی۔ درخواست کے مطابق مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت9.25 روپے فی یونٹ تھی۔

متعلقہ عنوان :