
محکمہ تعلیم گوادر کی جانب سے اسکول داخلہ مہم 2025 کے سلسلے میں ''علم کی روشنی ہر بچے تک'' کے عنوان سے ایک شاندار سیمینار کا انعقاد
پیر 28 اپریل 2025 22:40
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام میں موجود مسائل کو خلوصِ نیت سے درست کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کی مجموعی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے اور ہمیں بنیادی اصلاحات، خاص طور پر اساتذہ کی بھرتی، نصاب اور اسکولوں کی بہتری پر توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گوادر میں کئی غیر فعال اسکولوں کو فعال کیا گیا ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ معاشرتی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری میں حکومت کے ساتھ عوام کی شمولیت بھی انتہائی اہم ہے۔بریگیڈیئر احتشام نے خطاب میں کہا کہ معاشرے کے دو طبقات میں ایک وہ ہیں جو سہولیات کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جب کہ دوسرا طبقہ وہ ہے جو سماج سے کٹا ہوا ہے۔ ہمیں ان بچوں کو تعلیم کی روشنی فراہم کر کے معاشرتی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے گوادر میں تعلیمی بہتری کے لیے محدود وسائل میں بھی بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خطاب میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پانچ ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے، لیکن اب بھی بہت سے بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بناتی ہیں اور ہمیں بھی تعلیم و تربیت کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہوگا۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور معاشرتی افراد کو بچوں کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔داخلہ مہم سیمینار میں طلباء و طالبات نے ٹیبلو شو، تقاریر، ڈرامے اور معروف بلوچی گلوکار فیض محمد بلوچ کے انداز میں شاندار پرفارمنسز پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔تقریب میں ضلع بھر میں داخلہ مہم کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے پر گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کوہ بن اورماڑہ کی ٹیچر نسیمہ اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بندری جیوانی کے ٹیچر محمد طاہر کو ایوارڈز دیے گئے۔اسی طرح ضلع بھر میں بہترین سائنس ایگزیبیشن مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ، سمیر قادر (پسنی)، طیبہ شریف (گوادر)، اور حلیمہ عبدالسلام (گوادر) کو ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن کی جانب سے لیپ ٹاپس دیے گئے۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر کی ابتدائی جماعتوں کی طالبات کو یونیسف کی جانب سے اسکول بیگز بھی فراہم کیے گئے۔تمام معزز مہمانوں کو ایجوکیشن آفس گوادر اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی جانب سے ''Guest of Honor'' کے ایوارڈز پیش کیے گئے، جب کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین نے خصوصی طور پر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کو بھی یادگاری ایوارڈ پیش کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نادل بلوچ نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.