ق*انتظامیہ سمبڑیال و گردونواح میں مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام

پیر 28 اپریل 2025 23:00

و* سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) پنجاب حکومت کے منافع خوروں پر قابو پانے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، انتظامیہ سمبڑیال و گردونواح میں مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی، منافع خوروں نے سرکاری ریٹ لسٹ کو جوتے کی نوک پر رکھ لیا، پنجاب حکومت کا عام آدمی کو مہنگائی میں ریلیف دینے کا ویثرن تحصیل سمبڑیال میں بری طرح فلاپ ہوگیا، سمبڑیال شہر و گردونواح کے علاقوں میں چکن، چھوٹا بڑا گوشت، سبزیاں، پھل، دودھ دہی اور روزہ مرہ اشیائے ضروریہ کی حکومتی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد ریٹ پر سرعام فروخت جاری۔

شہریوں کا سیالکوٹ میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سے بطور ٹیسٹ کیس سمبڑیال تحصیل میں منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مہنگائی کا گراف نیچے لانے کے لئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہاں پر پنجاب حکومت کی طرف تشہیر کے دوران مہنگائی میں کمی کے دعووں سمیت تقریباً ہر شعبے میں کامیابی کا دن رات ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں پرحکومت کی طرف سے تحصیل سمبڑیال میں عام آدمی کو مہنگائی میں ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

تحصیل انتظامیہ ناجائز منافع خوروں پر کنٹرول پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور منافع خوروں نے شہریوں سے سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنا معمول بنا رکھا ہے،ہول سیل ڈیلروں اور دوکاندار من مانے ریٹ وصول کرکے عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ سرکاری پرائس لسٹ کی بجائے چکن 800 روپے کلو گرام، برائلر زندہ 373 روپے کی بجائے 450 روپے، چھوٹا گوشت 1800روپے کی بجائے 2300 روپے، بڑا گوشت 900روپے کی بجائے 1300روپے کلو گرام، دودھ 170روپے کی بجائے 230 روپے، دہی 250 روپے کلو گرام، چاول باسمتی 245 روپے کی بجائے 300 روپے، دال چنا موٹی 360 روپے، دال ماش دھلی 500 روپے، دال مونگ 400 روپے، چنا کالا 350 روپے، چنا سفید350 روپے، تندوری روٹی 20 تا 25روپے، نان 25 تا 30 روپے کلو گرام جبکہ دیگر اشیا? ضرویہ سمیت سبزیاں اور پھلوں کی بھی من مانی قیمتوں پر سرعام فروخت جاری ہے۔

آسمان کو چھوتی مصنوعی مہنگائی پر جہاں پر عوام منافع خوروں اور مقامی انتطامیہ کے خلاف سراپاء احتجاج بنے نظر آرہے ہیں وہاں پر سول سوسائٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، حالیہ تعنیات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی بطور ٹیسٹ کیس سمبڑیال تحصیل میں مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔