Live Updates

بھارت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جارہے ہیں،بیرسٹرعقیل ملک

بھارت کیخلاف تیار،ہر اقدام کا دو قدم آگے بڑ ھ کر جواب دیں گے،وزیرمملکت کی گفتگو

پیر 28 اپریل 2025 23:15

بھارت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جارہے ہیں،بیرسٹرعقیل ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ آتے ہی بھارتی اقدام کیخلاف اقوام متحدہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے (پہلگام حملے کی)آدھے گھنٹے میں بغیر تحقیق کے پاکستان پر الزام لگادیا، بھارت کے خلاف ہماری پوری تیاری ہے، ہم بھارت کے ہر اقدام کا دو قدم آگے بڑ ھ کر جواب دیں گے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ چاہتے ہیں بات اس حد تک نہ جائے کہ خطے کیلئے مشکلات پیدا ہوں۔وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جاسکتی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات