فیصل آباد،نہر سے 29 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

منگل 29 اپریل 2025 00:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) فیصل آباد میں نہر سے 29 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، جسم پر گولیوں کے نشان تھے، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ نہر سے 29 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

لاش کی شناخت محمد ریاض سکنہ پنڈی بھٹیاں کے نام سے ہوئی۔محمد ریاض چار دن سے لاپتہ تھا جس کی نعش نہر سے ملی۔ساہیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے جھمرہ ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس حکام کے مطابق نہر سے ملنے والی لاش کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود پائے گئے ہیں۔پولیس قتل سمیت تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔