یو این اہلکاروں کے جنسی استحصال کے شکار افراد کو مالی مدد کی فراہمی

یو این منگل 29 اپریل 2025 04:30

یو این اہلکاروں کے جنسی استحصال کے شکار افراد کو مالی مدد کی فراہمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ نے مختلف ممالک میں اپنے اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی استحصال سے متاثرہ 4,300 افراد کو خصوصی ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے مالی مدد فراہم کی ہے۔

اس فنڈ کو 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔ جس میں 25 رکن ممالک کی جانب سے رضاکارانہ طور پر 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم جمع کی کی گئی ہے۔ جنسی استحصال کے ٹھوس الزامات کا سامنا کرنے والے اہلکاروں کے واجبات روک کر جمع کی جانے والی رقم اسی فنڈ میں رکھی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ ایسے واقعات کے متاثرین کو فراہم کردہ مدد میں رہ جانے والی کمی کو اس فنڈ کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے جس میں انہیں نفسیاتی، طبی اور قانونی خدمات کی فراہمی بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں، یہ فنڈ اقوام متحدہ کے امن کاروں کے غیرازدواجی تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں اور ان کی ماؤں کے لیے آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے لیے بھی کام میں لایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فنڈ وسطی جمہوریہ افریقہ، جمہوریہ کانگو، ہیٹی، لائبیریا، گوئٹے مالا اور جنوبی سوڈان میں مقامی سطح پر 89 ہزار لوگوں میں ان اہلکاروں کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے آگاہی بھی بیدار کر رہا ہے۔

ترجمان نے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم کام کے لیے مزید مالی وسائل فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :