ٹرمپ کا کینیڈا کوامریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کا متنازعہ بیان

امریکہ اب کینیڈا کی سیکڑوں بلین ڈالرسالانہ کے ساتھ مدد نہیں کرسکتا ، امریکی صدر

منگل 29 اپریل 2025 13:06

ٹرمپ کا کینیڈا کوامریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کا متنازعہ بیان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے انتخابات کے دن پر تبصرہ کرتے ہوئے کینیڈا کو اپنی آزادی ترک کرنے اور امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کینیڈا 51ویں ریاست بن سکتا ہی.برسوں پہلے مصنوعی طور پر کوئی سرحد نہیں کھینچی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تصور کریں کہ یہ کتنی شاندار سرزمین ہوگی۔ٹرمپ نے لکھا کہ حد کے بغیر مفت رسائی، تمام مثبت، کوئی منفی نہیں۔ بس جس طرح ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ اب کینیڈا کی سیکڑوں بلین ڈالر سالانہ کے ساتھ مدد نہیں کر سکتا جو ہم ماضی میں خرچ کرتے تھے اب نہیں کریں گے۔ یہ صرف اس صورت میں معنی رکھتا ہے جب کینیڈا امریکہ ایک ریاست بن جائے۔