Live Updates

نئی دہلی،کشمیری طالبہ کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں چھیڑ چھاڑ

منگل 29 اپریل 2025 13:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ریپ کیپیٹل کے طورپر دنیا بھر میں مشہوربھارتی دارلحکومت نئی دلی میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایم اے کی طالبہ کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں بدتمیزی کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کے گیٹ نمبر8کے قریب ایک کشمیری طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اوربدتمیزی کی شکایت درج کرائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 27اپریل کی رات 9:30بجے کے قریب ایم اے سیکنڈ ائیر کی کشمیری طالبہ کے ساتھ یونیورسٹی کے ایک 22سالہ کارکن نے چھیڑ چھاڑ کی ۔واضح رہے کہ22اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے بھارت بھر میں کشمیری طلبا پر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں اور طلبا کی مدد کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات