اسپین، پرتگال میں بجلی کے بریک ڈائون کے بعد بحالی

اسپین کے گرڈ آپریٹرز نے ملک میں 50 فیصد بجلی بحال کردی ،وزیراعظم

منگل 29 اپریل 2025 14:05

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)اسپین اور پرتگال میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کے بعد بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرتگال میں 89 میں سی85 پاور سب اسٹیشن بحال کیے گئے ہیں، اسپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسپین کے گرڈ آپریٹرز نے ملک میں 50 فیصد بجلی بحال کردی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کا بتانا تھا کہ مشترکہ نیٹ ورک میں خرابی سے پرتگال اور اسپین میں بجلی کا بریک ڈاون ہوا ہے خرابی کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا۔دوسری جانب فرانس کے جنوبی علاقوں میں بھی بجلی معطل ہوئی۔اسپین اور پرتگال میں بجلی بندش سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا جبکہ میٹرو ٹرینوں کا آپریشن معطل رہا۔