سرگودھا، ٹرین کی زد میں آ کر جاںبحق 33سالہ نوجوان کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد

منگل 29 اپریل 2025 14:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)سرگودھا شہر میں ٹرین کی زد میں آ کر جاںبحق 33سالہ نوجوان کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں ٹرین سے ٹکرا کر شہری شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان واقعات پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ قرطبہ ٹان کچہ پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر بچے کو بچاتے ہوئے خوشاب کے محلہ حسین آباد کا 33 سالہ نوجوان عید محمد جاںبحق ہو گیا۔

جس کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا جبکہ ریجن کے علاقہ بھکر کے ریلوے پھاٹک پر مسافر ٹرین تھل ایکسپریس سے ٹکرا کر شہری شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان واقعات پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔