پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا

بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ پاک فوج کی مستعدی اور شجاعت کے سامنے ناکام پاک فوج دشمن کی کسی بھی ناپاک سازش کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے‘سیکیورٹی ذرائع

منگل 29 اپریل 2025 15:36

پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا
بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ پاک فوج کی مستعدی اور شجاعت کے سامنے ناکام ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بھمبر سیکٹر کے مناور علاقے میں بھارتی فوج نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، لیکن پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی ناپاک سازش کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر محاذ پر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان شائ اللّٰہ دشمن کو ہر جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :