Live Updates

دہرادون میں ایک صدی پرانے مزار کو منہدم کر دیاگیا

منگل 29 اپریل 2025 16:06

دہرادون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد بھارت بھر میں مسلمانوں کی املاک کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ریاست اترا کھنڈ کے دارلحکومت دہرادون میں بھارتی حکام نے ایک مزار کو منہدم کر دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ ریونیو، میونسپل کارپوریشن، محکمہ تعمیرات عامہ اور ہسپتال انتظامیہ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے دہرادون میں صوفی بزرگ بابا کمال شاہ کے ایک صدی پرانے مزار کو مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اتراکھنڈ میں مسمار کیاگیا یہ دوسرا مزار ہے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر رویندر بشت نے میڈیا کو بتایاہے کہ ایک مقامی رہائشی نے چار ماہ قبل شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد انکوائری شروع کی گئی تھی۔مقامی لوگوں کے مطابق مسمار کیا گیا مزار ایک رجسٹرڈ وقف پراپرٹی تھا اورمزار کو مسمار کر کے بھارتی حکام نے وقف املاک سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے ۔ وقف بورڈ کے چیئرمین شاداب شمس نے تصدیق کی کہ مزار کا سرکاری طور پر بورڈ کے پاس ریکارڈموجود ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات