Live Updates

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی

یہ رقم خیبر پختونخوا میں منصوبوں کیلئے استعمال کی جائے گی، دیہی رسائی منصوبے پر 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی،منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 29 اپریل 2025 14:30

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل 2025)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی،عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ رقم خیبر پختونخوا میں منصوبوں کیلئے استعمال کی جائے گی، دیہی رسائی منصوبے پر 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی،منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائےگا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کیلئے 78 ملین ڈالرز کی منظوری دی گئی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دیہی رسائی منصوبے سے 17 لاکھ 60 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ منصوبے مقامی روزگار، تربیت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مددگار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ خیبرپختونخوا ہ انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کیلئے 30 ملین ڈالر لکی منظور دیدی گئی۔

منصوبے سے خیبرپختونخوا ہ میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گاجس سے ماحولیات کی بہتری ممکن ہوگی اور سترہ لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔دوسری جانب آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط مئی کے پہلے عشرے میں منظور ہونے کا امکان ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے۔بتایاگیاہے کہ نو مئی کو آئی ا یم ایف کا بورڈ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قسط اجراءپر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے سفارشات کی منظوری کی صورت میں 12 مئی تک یہ رقم پاکستان کو مل جائے گی۔عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان مارچ میں سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا تھا۔ اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات