تھانوں کے ریکارڈ کی فوری تکمیل کا بہترین نظام یقینی بنایا جائے گا،ایس پی انویسٹیگیشن

منگل 29 اپریل 2025 16:27

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) تھانوں کے ریکارڈ کی فوری تکمیل اور صفائی کا بہترین نظام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اصغر اولکھ کا تھانہ رنگپور، تھانہ سٹی و صدر چوک سرور شہید کا اچانک دورہ کیا ،پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ محمد اصغر نے تھانہ جات رنگپور، سٹی و صدر چوک سرور شہید کا سرپرائز وزٹ کیا جہاں انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا، اور حوالات میں موجود ملزمان سے ملاقات کی اور انہوں نے مال خانہ و صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا، ایس پی کا کہنا تھا کہ تھانوں میں بروقت تفتیش تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو وہ ریگولر مانیٹر کرتے رہیں گے، ڈی پی او ڈاکٹر رضوان خان کی ہدایت پر تھانوں کو شہریوں کےلئے ابتدائی انصاف کا گھر بنایا جائے گا شہریوں کو پہلے ہی فورم میں انصاف فراہم کروانا ہماری ترجیح ہے، شہریوں کو انصاف کی خاطر دوسرے دفاتر میں جانے کی بجائے تھانے میں ہی انصاف فراہم کیا جائے گا۔

\378