
یاسمین ڈار کی آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کے چئیرمین بیرسٹر عمران حسین سے برطانوی ہائوس آف کامنز میں تفصیلی ملاقات
مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، عوام پر جاری پرتشدد کارروائیاں اور پہلگام کے مقامی لوگوں کی املاک کو تباہ کرنے کی مذمت
منگل 29 اپریل 2025 17:32
(جاری ہے)
کونسلر یاسمین ڈار نے اس موقع پر کہا کہ تحریک کے سربراہن راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تحریکی عہدیداران برطانیہ کے مختلف شہروں میں،ن آزادکشمیر،ن پاکستان اور جہاں جہاں ہمارے عہدیداران رہتے ہیں ان علاقوں میں مختلف اجلاس منعقد کر کے اپنا نقطہ نظر کشمیری عوام تک پہنچائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس ہر سطح پر پہنچا کر بھارت کے ان عزائم کو بے نقاب کریں گے جو وہ کشمیریوں کے حقوق غصب کر کے انہیں ناجائز طریقوں سے دبانے کی بھرپور کوشش کر رہا ھے۔
پہلگام جیسے کسی واقعے کا کشمیریوں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ھے اور نہ ہی کشمیریوں کی کسی تنظیم نے ایسے واقعات کہ کوئی زمہ داری قبول کی ھے۔جہاں تک پاکستان کا تعلق ھے تو پاکستان کی حکومت، پاکستانی مسلح افواج اور تمام پاکستانی اداروں اور عوام نے ایسے واقعات سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں۔بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ میرے خیالات اور دعائیں کشمیر کے پہلگام میں تباہ کن اور ہولناک حملوں میں مارے گئے 26 متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، جن کی پورے خطے میں بجا طور پر مذمت کی گئی ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مکمل تحقیقات کی جائیں، اور متاثرین اور ان کے پیاروں کے لیے انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھا جانا چاہیے، اور یہ بہت ضروری ہے کہ تمام ریاستیں اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، یہی وجہ ہے کہ ان حملوں کے جواب میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ طور پر معطلی سنگین اور گہری تشویش کو جنم دیتی ہے۔ ہمیں دو ایٹمی طاقتوں، بھارت اور پاکستان کے درمیان ان اقدامات میں کمی کو دیکھنا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر کی وسیع تر صورت حال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور میں انتہائی عسکریت پسند کشمیر کے علاقے اور ہندوستان کے دیگر علاقوں میں جبر اور کریک ڈاؤن کی رپورٹوں سے گہری تشویش میں ہوں جہاں کشمیری طلباء کو بڑھتے ہوئے خطرات اور تشدد کا سامنا ہے۔پہلگام حملے کے ردعمل سے ان کے انسانی حقوق اور آزادیوں کو مزید نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ میں تمام فریقوں سے کشیدگی میں کمی کے لیے عہد کرنے کی اپیل کرتا ہوں اور میں برطانیہ کی حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کروں گا۔ہائوس آف کامنز لندن میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاکستان کے ساتھ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.