لاہور،جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ہیلتھ پروفیشنلز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

منگل 29 اپریل 2025 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ہیلتھ پروفیشنلز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ ترجمان کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس سمیت 18 ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے چھٹیاں منسوخ ہونے والے تمام ملازمین کو فوری ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم ایس ایڈمن، نرسنگ انتظامیہ چھٹیوں پر گئے ملازمین کی حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

متعلقہ عنوان :