Live Updates

نیب نے بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں

سینئر بیوروکریٹس مجاہد شیردل، نبیل جاوید، فیصل فرید ،جواد قریشی، عائشہ حمید سمیت 16 سینئر بیوروکریٹس کو رقوم کی ادائیگی کا مراسلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 29 اپریل 2025 16:27

نیب نے بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )قومی احتساب بیورو (نیب)نے خودمختارسرکاری کمپنیوں میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کیخلاف انکوائریاں بند کردی ہیں، بیوروکریٹس کوتمام رقوم کی واپسی بھی شروع کردی گئی چیف سیکرٹری کو تنخواہ کی وصولی کامراسلہ ارسال کردیا گیا قومی احتساب بیورو نے درجنوں اعلی افسران کے خلاف انکوائری بند کردی ہے،اعلی ترین بیوروکریٹس کی جانب سے ریکوری کی صورت میں جمع کرائی گئی تمام رقوم واپس دینے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے.

(جاری ہے)

ڈی جی نیب نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کوچیک وصولی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے ڈی جی نیب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو مراسلے میں تین کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 214 روپے کے چیک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. سینئر بیوروکریٹس مجاہد شیردل، نبیل جاوید، فیصل فرید ،جواد قریشی، عائشہ حمید سمیت 16 سینئر بیوروکریٹس کو رقوم کی واپس ادائیگی کی جائیگی یاد رہے کہ 2018 میں سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے اعلی بیوروکریٹس کوتنخواہوں کی واپسی کا حکم دیا تھا،عدالت عظمی کے احکامات پر بیالیس اعلی بیوروکریٹس میں سے 16 بیوروکریٹس نے رقم جمع کرائیں جبکہ 26 بیوروکریٹس نے از خود نوٹس کیس میں رقم جمع نہیں کرائی تھی.                                                                              

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات