نوابشاہ ، ریجنل ڈائریکٹرمحتسب اعلیٰ کی جانب سے مزید دو درخواست گذاروں کے مسائل حل کرکے ان کو ریلیف فراہم کیا گیا

منگل 29 اپریل 2025 17:54

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) نوابشاہ ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری کی جانب سے مزید دو درخواست گذاروں کے مسائل حل کرکے ان کو ریلیف فراہم کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق تحصیل دوڑ کے رہائشی صدام حسین مری کی جانب سے زمین کی داخلہ نہ کرنے کے متعلق ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ آفیس میں درخواست جمح کرائی گئی جس کا نوٹیس لیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری کی جانب سے متعلقہ مختیارکار کو زمین کی داخلا کے لیے ہدایات جاری کی گئی اور مسئلہ حل کرواکر کاغذات درخواست گذار کے حوالے کئے گئے جبکہ ایک اور درخواست گذار کی جانب سے والد کے انتقال کے بعد فیملی پینشن نہ ملنے کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کو درخواست دی گئی جس کا نوٹیس لیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس شہید بینظیر آباد سے فیملی پینشن جاری کرواکر فیملی پینشن کی سلپ درخواستگذار کے حوالی کی اس موقع پر دونوں درخواست گذاروں کی جانب سے مسائل حل ہونے پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری کا شکر ادا کیا گیا۔

\378

متعلقہ عنوان :