Live Updates

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق لوگوں کو عزت کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل بناتےہیں،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

منگل 29 اپریل 2025 18:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ جیسے پروگرام مستحق لوگوں کو عزت کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو معاشرے کے پسماندہ طبقے کی مدد کے لیے کلیدی پروگرام شروع کرنے کے لیے ایک اہم ادارے کے طور پر سراہا۔

پارلیمانی سیکرٹری تجارت نے بی آئی ایس پی کے تحت اُٹھائے گئے اقدامات جن میں بے نظیر نشوونما، بے نظیر تعلیمی وظائف، بے نظیر کفالت، اور بینظیر نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری (NSER) شامل ہیں کو بہت سراہا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بے نظیر ہنر مند پروگرام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ ہنر مند افراد کو پائیدار معاشی طاقت فراہم کرئے گا اوراُنہیں بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے پروگرام مستحق لوگوں کو عزت کے ساتھ اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل بنانے کے لیے اہم ہیں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین اور معاشرے کے پسماندہ طبقات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مستحق افراد کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل اور حکمت عملیوں کو متحرک کیا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات