
وزیر زراعت و لائیو سٹاک عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت تل کی کاشت ،ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد
منگل 29 اپریل 2025 18:48
(جاری ہے)
اس منصوبہ کے تحت17اضلاع) فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر،ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن،بھکر، لودھراں،خانیوال، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ،کوٹ ادو اور قصور (میں تل کی فصل کی592 ماڈل فارمز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے تمام مستفید ہونے والے قریباً1 ہزار کسانوں کو 30 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا ئے گی تاکہ وہ ماڈل فارم قائم کر کے تل کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کرتے ہوئے دوسرے کسانوں کیلئے ایک رول ماڈل بنیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تل کی فصل اب بڑی فصلات میں شامل ہو چکی ہے۔ گزشتہ سال صوبہ پنجاب میں تل کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ رپورٹ ہوا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر زرعی سائنسدانوں سے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی تحقیق کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے فیاضانہ وسائل فراہم کر رہی ہیں۔ یہ زرعی سائنسدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قوتِ مدافعت کی حامل ایسی اقسام دریافت کریں جن سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہو بلکہ ان اقسام سے بھرپور پیداوار بھی حاصل کی جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت تیلدار اجناس کی جدید مشینری بھی کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ آج کے مشاورتی سیشن کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں ایک پلان مرتب کرنا ہے جسے منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو اُن کی دیلیز پر فنی راہنمائی فراہم کرنے کیلئے اگلے مالی سال کے دوران 2 ہزار زرعی گریجویٹس کو انٹرن شپ پر بھرتی کیا جائے گا۔اس منصوبے کی کامیابی میں ویلیو ایڈیشن پر بھی خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ تیلدار اجناس کی برآمدات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے وفاقی حکومت کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کیلئے نمائش(ایکسپو) کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت تیلدار اجناس کے ماڈل فارمز پر جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کی فنی راہنمائی اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کیلئے ورکشاپس اور میگا فارمر گیڈرنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ تل کی فصل کم پانی میں کاشت ہوتی ہے اور یہ کاشتکاروں کیلئے ایک منافع بخش فصل ہے اور اس کی برآمدات میں اضافہ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ورکشاپ میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس محمد شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ساجد الرحمان،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ای ایس پی ڈاکٹر محمد انجم علی اور زرعی یونیورسٹیوں کے نمائندگان و دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.