84 انچ قطرلائن لیک ہونے کے باعث شہرکو پانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

مرمتی کام کے باعث جمشید ٹان، لیاقت آباد، ناظم آباد، کورنگی ،لانڈھی و دیگر علاقے متاثر ہوں گے،واٹرکارپوریشن

منگل 29 اپریل 2025 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) جامعہ کراچی کے قریب 84 انچ قطر لائن لیک ہونے کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں پانی کی 84 انچ کی لائن پھٹ گئی، جس کے باعث پانی اسٹاف کالونی میں موجود اساتذہ کے گھروں میں داخل ہوگیا اور گھر میں زیر استعمال اشیا خراب ہوگئی، پانی کی وجہ سے متعدد اساتذہ دوسری جگہ منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

واٹرکارپوریشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ جامعہ کراچی میں پانی کی لائن متاثر ہونے کے بعد وال آپریشن روک دیا ہے ، ٹیمیں جائیوقوعہ پہنچ گئیں اور متاثرہ لائن کوچیک کیا۔،ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمتی کام شروع کرنے کیلئے پانی کاپریشر کم کردیاگیا ہے ، پانی کی مقدارمیں کمی کے فورا بعد مرمتی کام شروع کیاجائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پانی کی لائن کامرمتی کام 96 گھنٹوں میں مکمل کرلیاجائیگا، مرمتی کام کیدوران مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی۔واٹر کارپوریشن نے کہا کہ مرمتی کام کے باعث جمشید ٹان، لیاقت آباد، ناظم آباد، کورنگی ،لانڈھی و دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :