سندھ حکومت کا ماحولیاتی انقلاب،کراچی میں فضائی آلودگی کے خلاف بڑی مہم

منگل 29 اپریل 2025 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)سندھ حکومت کا ماحولیاتی انقلاب،کراچی میں فضائی آلودگی کے خلاف بڑی مہم ُکراچی میں 5 مئی سے گاڑیوں کے دھوئیں کی جانچ اور کریک ڈاؤن شروع ہوگا۔ سیپا کی مہم 29 مئی تک جاری رہے گی۔ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے سیپا کا بڑا ایکشن پلان تیارکر لیا گیا۔ گاڑیوں کے دھوئیں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے، ڈی آئی جی ٹریفک کو خط جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں 5 مئی سے گاڑیوں کے دھوئیں کی جانچ اور کریک ڈاؤن شروع ہوگاکراچی: سیپا کی مہم 29 مئی تک جاری رہے گی، شہر بھر میں نگرانی سخت ہوگی ۔سیکریٹری آغا شاہنواز نے اعلان کیا ہے کہ غیر معیاری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان نے کہا کہ صاف فضا اور سرسبز سندھ اولین ترجیح ہے، ماحولیاتی ماہرین نے حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :