Live Updates

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج شدید اضطراب اورکھلبلی کی کیفیت سے دوچار

منگل 29 اپریل 2025 23:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج شدید اضطراب اورکھلبلی کی کیفیت سے دوچار ہے ۔ نادرن کمانڈ کی قیادت حال میں قیادت سنبھا لنے بھارتی ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹریٹجی لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما سے ملاقات میں فوجی افسران اور جوانوں کا سخت غصے اور پریشانی کا اظہار ، سخت سیکیورٹی کے باوجود حملہ ہو جانے پر سوالات بھی اٹھا دئیے ۔

میڈیا ر پورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ کمانڈ سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے 28 اپریل 2025ء کو سومنات ہال سرینگر میں آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں تعینات آفیسروں اور جوانوں میں شدید پریشانی پائی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں ہونے والی اس ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما بھارتی فوج کے آفیسروں اور جوانوں کو مطمئن نہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

آ فسروں اور جوانوں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر سخت سوالات اٹھائے ۔ افسران کا کہنا تھا کہ سخت سکیورٹی کے باوجود پہلگام حملہ کیسے ہو گیا۔ ایک بھارتی آرمی آفیسر نے سوال اٹھا یا کہ ہمیں آگے بھیجیں گے تو کینٹ کی سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا جموں کشمیر کے مسلمانوں میں پہلگام واقع کے بعد بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے میں سیکیورٹی کا کیا بنے گا ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات