لورالائی پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، ایس ڈی پی او

منگل 29 اپریل 2025 23:15

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) ایس ڈی پی او، ڈی ایس پی کلیم اللہ کاکڑ نے سٹی پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال 2025 میں پچھلے سال کی نسبت لورالائی پولیس کی کارکردگی بہتر رہی چار ماہ کے عرصہ میں لورالائی سٹی اور صدر تھانہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوزاوز اور عملے نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں اشتہاری مجرمان۔

منشیات سمگلران۔چوروں ۔قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں پریس کانفرس کے دوران۔ایس ایچ او سٹی عبدالرحمان لونی ۔ ایس ایچ او صدر تھانہ عبدالرازق ۔ٹریفک انچارج شریف موسی خیل سی آئی اے انچارج محمد انور بھی موجود تھے ڈی ایس پی کلیم اللہ جلالزئی خطاب نے کہا کہ لورالائی پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ھے جس کی تفصیل زیل ھے ان چار ماہ میں 30کلو گرام چرس 107 کلو گرام افیوں۔

(جاری ہے)

40 بوتلیں شراب۔ منشیات فروشوں کے ٹھکانے مسمار کئے گئے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ان سے منشیات برآمد کرکے ان کی 8 گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں چوریوں کے 2025 میں 31 مقدمات درج ھوئے جن میں 20مقدمات کو ٹریس کرکے 16 چوروں کو گرفتار کرکے ان سے مال مسروقہ جسکی مالیت ایک کروڑ ایک لاکھ سترہ ہزار روپے ہیں جن میں ستاون لاکھ بھترہزار روپے بازیافتہ ہیں برآمدگی میں دو عدد گاڑیاں آٹھ عدد موٹر سائیکلیں تین عدد موبائل بھی شامل ہیں ڈکیتی کے 2025 میں کل دس مقدمات درج ھوئے 6 مقدمات ٹریس ھوئے 6 ڈکیت گرفتار ھوئے سمگلنگ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں وغیرہ 3820لیٹر پیٹرول 4448 ڈنڈے سگریٹ تین عدد گاڑیاں قبضہ میں لیکر رکھنی کسٹم کے حوالے کئے گئے 2024 میں 113 مقدمات تھانہ سٹی 120تھانہ صدرِ میں رجسٹرڈ ھوچکے ہیں جوئے خانوں کے خلاف کارروائی میں تین جوارگر گرفتار چھ ہزار روپے برآمد کئے گئے اسلحہ جات بھی برآمد کئے گئے ٹریفک کی روانی خصوصا رمضان کے مہینہ میں بہتری لائی گئی 2024 کی نسبت 2025 میں سات لاکھ سینتالیس ہزار روپے مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کی مد میں چالان کئے گئے پوست کی فصل کے خلاف پولیس نے از خود اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر سینکڑوں ایکڑ پوست کی فصل تلف کی مہاجرین کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیاحکامات پر عمل کرتے ہوئے افغان مہاجرین بغیر کارڈ اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو ابتک 700 افراد کو افغان حکومت کے حوالے کیا جا چکا ہے اور مزید کاروائیاں جاری رہینگی انشاللہ لورالائی پولیس عوام کا خادم بن کر اسی طرح جرائم پیشہ ۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی