صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھتیران کا سانحہ نوشکی پر اظہارِ تشویش

منگل 29 اپریل 2025 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے سانحہ نوشکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ایندھن کی ذخیرہ اندوزی اور ممکنہ اسمگلنگ کے نتیجے میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عوامی تحفظ سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔صوبائی وزیر نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ممکنہ امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے فوری طور پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد، ہسپتالوں میں ایمرجنسی اقدامات، اور شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کرنے جیسے بروقت اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل عملے نے ایمرجنسی حالات میں مثالی خدمات انجام دیں۔سردار عبدالرحمن کھتیران نے اس امر پر زور دیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی اسمگلنگ، اور خطرناک مواد کی غیر محفوظ منتقلی کے خلاف کڑی نگرانی اور سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ایسے واقعات کے تدارک کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :