
پاک چین دوستی لازوال۔زرعی آلات کی فراہمی پر چین کے مشکور ہیں ۔ میرعلی حسن زہری
منگل 29 اپریل 2025 23:18
(جاری ہے)
میر علی حسن زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کی پاکستان کے لئے محبت ناقابل بیان ہے ۔
انہوں نے پاکستانی عوام بالخصوصی بلوچستان کے عوام کی جانب سے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو میر علی حسن زہری نے اس موقع پرکہا کہ صوبہ بلوچستان کو مہیا کردہ جدید طرز کے زرعی اوزار و آلات کی فراہمی پر وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین و چائنیز سفیر جیانگ ڑیادونگ کا بھی اس پروقار موقع منعقد کرنے پرصوبہ بلوچستان کی عوام طرف سے اظہار تشکر پیش کرتا ہوں اور قوی امید ہے کہ آج کی تقریب زرعی انقلاب کی جانب ایک سنگ میل کا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انشاللہ مستقبل میں بھی صوبہ بلوچستان کی ترقی کے لئے صدر مملکت کی کاوشوں اور ہدایات کی روشنی میں بلوچستان کی زرعی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپورتوانائی کے ساتھ اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان بھی زراعت کے شعبے میں دوسرے صوبوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں سب سے اہم اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی معیشت میں 24 فیصد کا حصہ ہے جبکہ بلوچستان کے حوالے سے زراعت کے شعبے میں حصہ کم ہے لیکن بہتر حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کے ذریعے اس شعبے میں انقلاب لاکر صوبے کی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے کے فروغ اور بلوچستان کو زرعی شعبے میں آگے لانے کے لئے اہم اور دیرپا منصوبوں پر عمل کیا جائے گاجس کے لئے تیاریاں جاری ہیں ۔ آج کی تقریب زرعی انقلاب کی جانب ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے ۔ زرعی آلات کی فراہمی سے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں زرعی شعبے میں بہتری آئے گی ۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے بہتر رہنمائی سے ہی زمیندار اور چھوٹے کسان دلجمعی اور یکسوئی سے اپنے کھیت آباد کر سکیںگے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زراعت کے شعبے میںجدید اور انقلابی اصلاحات ہی سے زراعت کے شعبے کو بڑھاوا دیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں بہتر تجاویز کا ہم خیر مقدم کریں گے ۔ میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے زراعت سے وابستہ ہر شعبہ میں موثر اور جدید اصلاحات کی جائیں گی تاکہ ملکی معیشت میں اس شعبے کے کردار کو بہتر کیا جاسکے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.