Live Updates

کریم کو ایفی ایوارڈز پاکستان کی تقریب میں ''سافٹ ویئر'' کیٹیگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا

منگل 29 اپریل 2025 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ سروسز کی بانی کمپنی کریم کو ایفی ایوارڈز پاکستان کی تقریب میں ''سافٹ ویئر'' کیٹیگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کریم کی مہم ''Take Back Your Marzi with Flexi'' پر دیا گیا۔ایفی ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ کریم لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے اور ایک متاثرکن ادارہ قائم کرنے کے ویژن پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

ایفی ایوارڈز ان مارکیٹنگ آئیڈیاز کو سراہتا ہے جو واضح اور مؤثر نتائج دیتے ہیں، اور یہ اعزاز کریم کی اس صلاحیت کا اعتراف ہے کہ وہ ایسی مہم تیار کرتی ہے جو پاکستان بھر میں صارفین اور کپتانوں (ڈرائیورز) کے ساتھ جڑتی ہیں اور دیرپا اثرات مرتب کرتی ہیں۔اس موقع پر کریم پاکستان کے کنٹری جنرل منیجر عمران سلیم نے کہا: ‘‘ہمیں یہ باوقار ایوارڈ حاصل کرکے انتہائی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ یہ کامیابی ہماری اس کوشش کی عکاس ہے کہ ہم جدید اور مؤثر مہمات کے ذریعے اپنے صارفین کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ہمیں مزید جدت اور سہولت پر مبنی حل فراہم کرنے کی ترغیب دیتا ہے، تاکہ لوگوں کی روزمرہ زندگی کو مزید آسان اور لچکدار بنایا جا سکے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات