نوشہرو فیروز،سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر کئے گئے گھروں کے مالکان کو اسناد جاری کرنے کے سلسلے میں اجلاس

منگل 29 اپریل 2025 23:26

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلا ن سلیم کی زیر صدارت سندھ پیپلز ہاؤسنگ ( ایس پی ایچ ایف) کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر کئے گئے گھروں کے مالکان کو اسناد جاری کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق تعمیر ہونے والے گھروں کی تصدیق کے لئے ہر تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

ہر تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ مختیارکار ریونیو، مختیار کار گوٹھ آباد، تپیدار اور علاقہ کے معززین کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر کو الاٹمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اپنی کمیٹی کے ہمراہ مکمل ہونے والے گھروں کا سروے کرکے رپورٹ فراہم کریں۔

(جاری ہے)

گوٹھ آباد میں گھروں ک تعمیر میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے گھروں کی تعمیر کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر سافکو غلام اکبر کھوسو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع نوشہروفیروز میں سروے میں شامل گھروں کی تعداد 143323 ہے جبکہ 30265 گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گھروں کی تعمیر کے لئے تین اقساط میں رقم فراہم کی جاتی ہے ۔ پوری سندھ میں نوشہروفیروز ضلع میں زیادہ سے زیادہ رقم ملی ہے اور گھروں کی تعمیر کی تعداد بھی دیگر اضلاع سے زیادہ ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد تمام متاثریں کے گھروں کی تعمیر مکمل ہوسکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون صدام حسین میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو علی شان اعوان، ڈسٹرکٹ مینیجر سافکو غلام اکبر کھوسو، مختیارکار گوٹھ آباد خالد حسین لونڈ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مخٹیارکار موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :