Live Updates

مقبوضہ کشمیر،بڈگام میں سڑک کے حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 10 اہلکار زخمی

منگل 29 اپریل 2025 23:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع بڈگام میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ دودھ پتھری کے علاقے ٹنگنار کے قریب اس وقت پیش آیا جب سی آرپی ایف کی گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری۔ ابتدائی طورپرزخمی اہلکاروں کو خان صاحب کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔بعد میں تمام دس اہلکاروں کو مزید علاج کے لیے سرینگر کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات