Live Updates

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ریکروٹمنٹ ڈرائیوکا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پیکجز گروپ آف انڈسٹری کی جانب سے پہلی آن کیمپس ریکروٹمنٹ ڈرائیو کیا گیا۔پیکجز گروپ پاکستان کی صف اول کی صنعت ہے، جو کہ پیکیجنگ، اشیائے صرف اور خوردہ شعبوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید نادر حسین، فیکلٹی ممبران، پیکجز گروپ کے نمائندے، انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹ اورسکول آف کیمسٹری سے تقریباً 200طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

کیرئیر کونسلنگ، پلیسمنٹ اور ایلومنائی سیل کے انچارج ڈاکٹر ایاز محمدنے پیکجز گروپ کی ٹیم خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

پیکجز گروپ کے نمائندوں نے جامع پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے کمپنی کی تاریخ، وسیع کاروباری آپریشنز، اختراع کی ثقافت، اور پائیداری کو اجاگر کرتے ہوئے طلباء کو پیکجز ایسپائر مینجمنٹ ٹرینی پروگرام سے روشناس کرایا۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے طلباء کے لئے بہترین تقریب کا انعقاد کرنے پر تعریف کی ۔

ڈاکٹر نادر نے کیمپس کا دورہ کرنے اور طلباء کی عملی زندگی میں ترقی کیلئے معاونت فراہم کرنے کرنے پر پیکجز گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اکیڈیمیا اور صنعت کے مضبوط روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے تعاون کے فروغ ، صنعتی تربیت کے مواقع، اور آئی سی ای ٹی سمیت منسلک شعبہ جات کے طلباء کے لیے کیریئر کے مواقعوں پر زور دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات