Live Updates

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ پیٹر سیجارتو سے ٹیلی فون پر گفتگو

منگل 29 اپریل 2025 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارتو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے انہیں موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو التواءمیں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

نائب وزیر اعظم نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو نے بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے ذریعے صورتحال کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیر اعظم نے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو کے حالیہ دورہ اسلام آباد کے بعد دو طرفہ تعلقات میں شاندار رفتار کو بھی سراہا۔\932
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات