وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول خانقاہ پیرا شاہ غازی کی بلڈنگ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منگل 29 اپریل 2025 23:36

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول خانقاہ پیرا شاہ غازی کی بلڈنگ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ پیرا شاہ غازی پرائمری سکول کی بلڈنگ زلزلے میں تباہ ہوگی تھی اور ہماری حکومت نے تمام بوسیدہ سکولوں کی عمارات کی تعمیر کے لیے میگا بجٹ رکھا ہے جس میں آپ کا سکول بھی شامل ہے،سکول کی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے مزید فنڈز بھی فراہم کریں گے تاکہ مزید کمروں کا اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سرپرستی اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کررہی ہے،لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت نے کام کیا ہے،ہم نے شاہرات میں 80 کلومیٹر روڈ حلقہ کھڑی شریف میں لائی جن کی لاگت اربوں روپے میں ہے، ہیلتھ اور ایجوکیشن کا بڑا پیکج لایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اسحاق مغل اور ٹھیکیدار نے وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ ضامن عباس، چوہدری اعجاز احمد، چوہدری احسان الحق،کونسلر چوہدری اختر علی، میاں طارق مسعود، ڈاکٹر صغیر احمد، حاجی فضل کریم، نعمان نامی، مولوی خالد، چوہدری سہیل احمد، چوہدری گودڑ، چوہدری احسان ظہور، شازیب اور دیگر موجود تھے۔