وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دیرپا اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی

منگل 29 اپریل 2025 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تعلیم،صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دیرپا اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک غیر رسمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ افتخار علی شاہ، اے سی مری فیصل احمد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی نے ڈی سی مری کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی میڈیا پروجیکشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں ملکہ کوہسار مری میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی نے ضلع مری کے ترقیاتی منصوبوں کی میڈیا پروجیکشن کے حوالے سے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر ہوں گی۔