اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کے منافع خوروں اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن قابلِ تعریف ہیں،چوہدری عمران علی گجر

منگل 29 اپریل 2025 23:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) سینئر نائب صدر ایم ایس ایف پنجاب چوہدری عمران علی گجر نے اسٹنٹ کمشنر ساہیوال عابد شبیر لغاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو ایک یادگار کے طور پر تحفہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری عمران علی گجر کا کہنا تھا کہ اسٹنٹ کمشنرعابد شبیر لغاری کی ساہیوال میں تعیناتی مقامی لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جنہوں نے تحصیل ساہیوال کی سالوں سے بگڑی ہوئی حالت کو چند مہینوں میں درست کر دیا ،خاص کر حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں اور تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن قابلِ تعریف ہیں۔

اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر ساہیوال عابد شبیر لغاری نے چوہدری عمران علی گجر اور ملک انس محمود اعوان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے منصب کے فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دیا جائے، ان کے آفس کے دروازے عام عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں وہ بلا جھجک اپنے مسائل سے مجھ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ اس موقع پر ملک انس محمود اعوان اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔