Live Updates

ْنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی کا ٹیلی فونک رابطہ

منگل 29 اپریل 2025 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی نے منگل کو ٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی کو بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال بشمول بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور پاکستان کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی نے پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کو کویت کی حمایت کا یقین دلایا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات