Live Updates

ڑ*بھارت‘ شادی میں بلا کر مہمان نوازی میں کمی، مہمان نے انوکھا بدلا لے لیا

ہ* شادی میں پنیر نہ ملنے پر اس شخص نے شادی ہال سے بس ٹکرا دی جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے

منگل 29 اپریل 2025 19:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)بھارت میں شادی میں بلا کر مہمان نوازی میں کمی ہونے پر مہمان نے انوکھا بدلا لے لیا۔بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی میں پنیر نہ ملنے پر ایک شخص نے شادی ہال سے بس ٹکرا دی جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے، ساتھ ہی اس واقعے میں قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا جس کا تخمینہ 3 لاکھ روپے لگایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات بارات کی تقریب میں سب کچھ اچھا چل رہا تھا کہ اسی دوران دھرمیندر یادیو نامی شخص کو کھانے کی ٹیبل پر پنیر نہیں ملی جس کے بعد وہ غصے میں آگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر شادی میں آتے ہی کھانا کھانے اور پنیر مانگنے لگا، جب اسے پنیر نہیں ملا تو اس نے غصے میں آکر شادی کی تقریب کے دوران بس چلا دی۔

دھرمیندر کی اس حرکت کے بعد شادی کی تقریب میں افرا تفری پھیل گئی اور اسی دوران وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ واقعے میں دولہے کے والد اور دلہن کے چچا بھی زخمی ہوئے جو کہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد دولہے والوں کی طرف سے کہا گیا کہ دھرمیندر کے خلاف مقدمہ درج ہونے تک شادی نہیں ہوگی۔بعدازاں دلہن کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد اگلے دن رات 12 بجے کے قریب شادی کی تقریب اختتام کو پہنچی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات