Live Updates

جازنی پاکستان میں پہلی بار Nothing کے سمارٹ فون متعارف کروا دئیے

منگل 29 اپریل 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)جاز کے یوتھ لائف اسٹائل برانڈ ROX نے لندن کی مشہور ٹیک کمپنی Nothing اور پاکستان کی معروف ڈسٹری بیوشن کمپنی ییلو سٹون ٹیکنالوجیزYellostone Technologies کے ساتھ مل کر پہلی بار پاکستان میں Nothing کے جدید اور منفرد ڈیزائن والے اسمارٹ فونز متعارف کرا دئیے ہیں۔ اس اشتراک کے ذریعے Nothing کے جدید موبائل فونز ،جن میں مشہور زمانہPhone 2، Phone 2a، اورCMF Phone 1 شامل ہیں،اب پاکستانی صارفین کے لئے ان اسٹور اور آن لائن ذرائع سے دستیاب ہوںگے۔

لانچ کے خصوصی موقع پرNothing Phone 2اور Phone 2a کے ابتدائی صارفین کو CMF Buds کے تحفے کے ساتھ ساتھROX Insane Vibe Bundle بھی پیش کیا جائے گا جس میں 200 جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹا، 5000 منٹس (تمام نیٹ ورکس پر) اور 5000 ایس ایم ایس شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

صارفین لانچ کے موقع پر CMF Phone 1 (8+128GB) 84,900 روپے، Nothing Phone 2a (12+256GB) 144,900 روپے (بشمول مفت CMF Buds ) جبکہ Nothing Phone 2 ( (12+512GB 239,900 روپے (بشمول مفتCMF Buds ) میں حاصل کر سکیں گے ۔

Nothing موبائلز کی پاکستان میںباقاعدہ آمد کے پیش نظر صارفین کے لئے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ Phone 3aکو بھی اس سال متعارف کروایا جائے گا، جس سے صارفین کو انتخاب کے مزید مواقع میسر آئیں گے ۔جاز اور Nothing کے باہمی تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے جازکنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا، '' Nothingکے ساتھ ہماری پارٹنرشپ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

100ملین پاکستانیوں کو مواصلاتی خدمات فراہم کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر کی حیثیت سے ہم اپنے لائف اسٹائل برانڈ ، ROXکے ذریعے Nothing اسمارٹ فونز کو پاکستان میں متعارف کروا رہے ہیں ۔ یہ دونوں برانڈز صارفین کو بہترین اور قابل بھروسہ خدمات کی فراہمی کے مشترکہ ویژن پر یقین رکھتے ہیں ۔ " ROX کے ذریعے ہم ایک نئی نسل کو ایسا تجربہ دے رہے ہیں جو اعلیٰ کارکردگی، کنیکٹیویٹی اور منفرد یوزر ایکسپیرینس فراہم کرے گا۔

''پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے MEA Nothing کے ریجنل ڈائریکٹر ،ریشی کیشور گپتا نے کہا ، ''پاکستان کی اسمارٹ فون مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور یہ ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی ٹیکنالوجی اور منفرد ڈیزائنزکو نوجوان پاکستانی صارفین تک پہنچائیں۔ پاکستانی مارکیٹ میں ہماری آمد ٹیکنالوجی کو مزید منفرد اور قابل رسائی بنانے کے ہمارے طویل مدتی ارادے کی عکاسی کرتی ہے۔

''اس خیال کی تائید کرتے ہوئے ، Nothing کے سی ای او، کارل پی نے کمپنی کے مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ، ''ہم ایسی دنیا تخلیق کر رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی ایک بار پھر دلچسپ اورپرلطف بن سکے۔''یہ شراکت داری پاکستانی صارفین کو جدید ڈیزائن اورخصوصی فیچرزپیش کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے ۔یلو اسٹون ٹیکنالوجیز کے بانی اور سی ای او ، فرید جان نے کہا، ''ہم پاکستانی نوجوانوں کی توقعات سے بخوبی واقف ہیں۔

موجودہ مارکیٹ میں جہاں ہر فون ایک جیسا لگتا ہے، وہاں Nothing ایک نیا متبادل ہے۔ ہماری شراکت داری ان اسمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ Nothing کی مزید پروڈکٹس کو بھی جلد متعارف کروائے گی جن میں اسمارٹ واچز اور ایئربڈز شامل ہیں ۔ ہم بہترین انداز سے ملک بھر میں صارفین کو جدید مصنوعات کی دستیابی اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ "یہ پارٹنرشپ جاز کے وژن کا حصہ ہے جو کنیکٹیویٹی سے آگے بڑھ کر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

جازاپنے پلیٹ فارمز جیسے JazzCash، Tamasha، SIMOSA، FikrFree، Garaj، اور GameNow کے ذریعے 100 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔صارفین Nothing کے اسمارٹ فونز پاکستان کے بڑے شہروں میں موجود جاز کے 10ایکسپرینس سینٹرز اور ROX کی آن لائن ایپ کے ذریعے حاصل کرسکیں گے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات