پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہو کر 2396 ارب روپے پرآنا موجودہ حکومت کی کامیابی قرار دی جا سکتی ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

منگل 29 اپریل 2025 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے ک شہباز شریف حکومت کے ابتدائی 13ماہ میں پاورسیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں کمی واقع ہوئی ہے جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی قرار دی جا سکتی ہے موجودہ حکومت میں مارچ 2024 سے لیکر مارچ 2025 کے دوران پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 283 ارب روپے کم ہوکر 2396 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ نگران دور کے آخری مہینے فروری 2024 تک پاور سیکٹر کے سرکلرڈیٹ کاحجم 2679 ارب روپے تھا مارچ 2025 تک پاور سیکٹر کا سرکلرڈیٹ 2ہزار 396 ارب روپیریکارڈکیا گیا اور فروری 2024 تک پاور سیکٹر کیسرکلرڈیٹ کاحجم 2 ہزار 679 ارب روپے تھا۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارمحمد عبدالقادر نے کہا کہ فروری 2025 کے مقابلے میں مارچ 2025 کے ایک مہینے میں پاور سیکٹرکا سرکلرڈیٹ 135 ارب روپے کم ہوا۔

(جاری ہے)

فروری 2025 تک پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ2 ہزار 531 ارب روپے تھا رواں مالی سال کے پہلی9ماہ میں جولائی2024 سے لیکرمارچ 2025 کے دوران پاورسیکٹرکیسرکلر ڈیٹ میں3 ارب روپیکااضافہ ہوا۔ جون 2024 تک پاور سیکٹرکے گردشی قرضے کاحجم 2 ہزار393 ارب روپے تھا- پاور سیکٹر کو کٹھن معاشی دباؤ سے نکالنے کیلئے حکومت کو یہی مستعدی اور تسلسل کو قائم رکھنا ہوگا پاور سیکٹر میں موجود کرپشن سمیت تمام نقائص دور کرنے سے خاطر خواہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔