بوستان میں بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 29 اپریل 2025 20:05

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) بوستان میں بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ نے تھانہ انچارج بوستان سید بشیر آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 24 اپریل بروز جمعرات کی رات ایک بارہ سالہ بچہ شکیل احمد ولد رحمٰن حسین سکنہ پوٹی ناصران لاپتہ ہوا، بعد ازاں جمعہ کی رات کو پوٹی ناصران میں سرخ پہاڑ سے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی، جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان خلجی اور کاریزات انتظامیہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

اطلاعی رپورٹ کے بعد لیویز فورس نے ایس ایچ او بوستان اور ایس ایچ او خانوزئی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔ واردات کے بعد لیویز فورس نے مختلف مقامات پر ملزم کا سراغ لگایا لیکن ملزم بچے کے قتل کرنے کے بعد قلعہ عبداللہ فرار ہوئے تھے اور وہاں سے خفیہ طریقے سے واپس گزشتہ روز بوستان پہنچ گئے تھے، جس پر ایس ایچ او بوستان لیویز تھانہ سید بشیر احمد آغا نے خفیہ اطلاع پر کاررروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بسم اللہ کو گزشتہ شب بوستاں سے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :