وندر میں پولیس کی کارروائی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 32 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد دو ملزمان گرفتار

منگل 29 اپریل 2025 20:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)وندر میں پولیس کی کاروائی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 32 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد دو ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی کی زیر نگرانی ایس ایچ او وندر انسپکٹر قاضی محمد صابر نے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک کرولا کار کو روکا۔

(جاری ہے)

تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 32 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر ہی دو ملزمان، ثناء اللہ ولد محمد شریف اور محمد پناہ ولد عبدالمجید کو گرفتار کر کے وندر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چرس کو انتہائی مہارت سے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا، تاہم وندر پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وندر کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :