اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ

منگل 29 اپریل 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اپنے بحرینی ہم منصب کو ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جس میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، منفی پروپیگنڈے اور پاکستان کے خلاف یکطرفہ کارروائیاں شامل ہیں جس سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے۔

انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔