صدر مملکت آصف علی زرداری کی کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

منگل 29 اپریل 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو انتخابات میں ان کی پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم مارک کارنی کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔