Live Updates

پہلگام فالس فلیگ ، پاک فوج نے ایل اوسی پر ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

پاک فوج نے ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹرمار گرائے، بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹرپاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، سیکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 اپریل 2025 20:55

پہلگام فالس فلیگ ، پاک فوج نے ایل اوسی پر ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء) بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد ایل اوسی پر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کیلئے کواڈکاپٹر بھیجنا شروع کردیئے، پاک فوج نے ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ایل اوسی پر ایک اور  بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا۔

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے۔ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی طرف سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آج دن کوپاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی  کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید برآں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ 25 اپریل کو جہلم بس اڈے کے قریب بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگردی سے بھارتی ساختہ ڈرون برآمد ہوا، ور موبائل فون کی فرانزک سے ناقابل تردید شواہد ملے، دہشتگرد کا ہینڈلر بھارتی فوج کا صوبیدار سکھویندر ہے، بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر دہشتگردوں کو ہدایات دے رہا تھا،پاکستان میں دہشتگردی کیلئے میجر سندیپ ورما نے پیسے دیئے، بھارتی ہینڈلرز کی واٹس ایپ چیٹ بھی پکڑی گئی ہے۔

جہلم بس اسٹینڈ سے اڑھائی کلو بارودی مواد برآمد ہوا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد آپ کو بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہی۔ پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کس طرح بھارت کس طرح پاکستان کے اندر دہشت گرد نیٹ ورک چلا رہا ہے اور دہشت گردوں کو ملٹری سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ڈیز سمیت دیگر مواد فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 اپریل یعنی 4 دن پہلے جہلم بس اسٹینڈ سے بھارت کا تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس سے ایک آئی دی، دو موبائل فون اور 70 ہزار روپے کیش برآمد ہوا جب کہ اس کے گھر سے ایک بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے کیش برآمد ہوا، اس کے موبائل فون اور دیگر چیزوں کی فورنزک کی گئی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات