لاہور میں مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

منگل 29 اپریل 2025 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق کاہنہ، فیروز پور روڈ کے قریب سڑک کنارے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی،متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

لوہاری گیٹ اردو بازار کے قریب گرین بیلٹ سے 60 سالہ شخص مردہ حالت میں ملاجس کی شناخت نہیں ہو سکی جو بظاہر بھکاری معلوم ہوتا ہے، کوٹ لکھپت چوکی رکھ چندرائے میں سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی، متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے، بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔پولیس کارروائی کے پیش نظر تینوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔